HBLTTI: 18259.02 (17-04-2026 18:30:00)

میوچل فنڈز

ایچ بی ایل ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ آپ کے لیۓ بچت اسکیمز کی ایک وسیع رینج پیش کرتا ہے۔ ہماری اسکیمز آپ کے طویل اور مختصر المدت دونوں اہداف کے حصول میں مدد کرتی ہیں- خواہ وہ تعلیم، شادی یا ریٹائرمنٹ ہو ہماری روایتی اور شریعہ کے مطابق بچت اسکیموں کی وسیع رینج اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ آپ اپنی سرمایہ کاری سے باقاعدہ آمدنی حاصل کرسکیں۔ ہمارے ساتھ سرمایہ کاری کریں اور اپنے مالی اہداف کے حصول کو یقینی بناٰئیں۔

روایتی

ایچ بی ایل ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ آپ کے مالی اہداف کے حصول اور خطرے کے ممکنا امکانات پرقابو پانے کے لیۓ بہتراورمناسب حل پیش کرتا ہے۔ ہم آپ کو ایسیٹ کی مختلف کلاسسزمیں سے انتخاب کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں، آپ کی منفرد اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو پیش نظررکھتےہوۓ ، روایتی اور کم خطروں والی سرمایہ کاری سے لے کر زیادہ خطروں والی سرمایہ کاری اور کیپیٹل پروٹیکٹڈ فنڈزمیں سرمایہ کاری کے مواقع پیش کرتے ہیں۔

شریعہ کمپلائنٹ

ایچ بی ایل ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ آپ کے مخصوص سرمایہ کاری کے اہداف اور خطروں سے نمٹنے کی صلاحیت کے پیش نظر مختلف پراڈکٹس پیش کرتا ہے جوشریعہ کے اصولوں کے عین مطابق اور ہمارے شریعہ مشیروں کی رہنمائی میں تیار کی گئ ہیں۔

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

میوچل فنڈ کیاہوتاہے؟

میوچل فنڈ متعدد سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری/ بچت کا ایک پول ہوتا ہے جس کا ایک مشترکہ مالی ہدف ہوتاہے۔ یہ فنڈز فنانشل انسٹرومنٹس (ایکیویٹی، ڈیٹ یا منی مارکیٹ) پر مشتمل پورٹ فولیو ہوتےہیں اور سرمایہ کاری کے مقاصد کوحاصل کرنے کے لیۓ پول (فنڈ کی کل رقم) ان مارکیٹس میں لگایا جاتا ہے۔ اس سرمایہ کاری کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدنی یونٹ ہولڈرز کے ساتھ ان کی ملکیتی یونٹس کی تعداد کے تناسب سے شیئر کی جاتی ہے۔ میوچل فنڈزعام آدمی کے لیۓ ایک مناسب سرمایہ کاری ہیں کیونکہ وہ وسیع، پیشہ ورانہ طور پر منظم سیکیورٹیز کے مجموعے میں سرمایہ کاری کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

ہمارے ماہر کو آپ کی رہنمائی کرنے دیں۔

111-425-262

HBLTTI: 18259.02 (17-04-2026 18:30:00)