HBLTTI: 18259.02 (17-04-2026 18:30:00)

ہمارے بارے میں

ہمارے بارے میں

HBL ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ، HBL کی مکمل ملکیتی سبسڈری ہے، جس کا شمار پاکستان کے بڑے کمرشل بینکوں میں ہوتا ہے۔ کمپنی فروری 2006 میں کمپنیز آرڈیننس 1984 کے تحت ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم کی گئی اور اپریل 2006 میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے انویسٹمنٹ ایڈوائزری اینڈ ایسیٹ مینجمنٹ سروسز کا لائسنس حاصل کیا۔

HBL ایسیٹ مینجمنٹ نے 2007 میں اپنا پہلا فنڈ متعارف کروایا اور مستحکم و نمایاں کارکردگی کا ریکارڈ قائم کیا۔ ملک بھر میں موجود ریٹیل اور کارپوریٹ کلائنٹس تک رسائی کے باعث HBL ایسیٹ مینجمنٹ پاکستان کی بڑی نجی فنڈ مینجمنٹ کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔ 2016 میں HBL ایسیٹ مینجمنٹ نے PICIC ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی کو اپنے زیرِ انتظام لیا جس کے بعد اسے HBL ایسیٹ مینجمنٹ کا حصہ بنا دیا گیا۔

ہم بیس سے زائد فنڈز منیج کرتے ہیں جن میں میوچل فنڈز، ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز (ETF)، اور پنشن فنڈز شامل ہیں۔

kelly-sikkema-xoU52jUVUXA-unsplash-q01yeg9blxrgo84062ick3c06kp0u20a34vrcofwio
towfiqu-barbhuiya-JhevWHCbVyw-unsplash-q01st39ybrbdni18yh0v6k8tpdw6h07walvaxklu00

بیلنس شیٹ اور مالیاتی گوشوارے

HBL ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ، ان لسٹڈ کمپنی ہے، جسے فنانشل اسٹیٹمنٹ کمپنی کی ویب سائٹ یا کسی بھی دیگر صورت میں شائع کرنے کی ضرورت نہیں۔

ممبرشپ آف انڈسٹری ایسوسی ایشنز اینڈ ٹریڈ باڈیز

میوچل فنڈز ایسوسی ایشن آف پاکستان

SECP لائسنس نمبرز

22 فروری، 2023
انویسٹمنٹ ایڈوائزری سروسز

SECP/LRD/LD/15/AMCW/HBLAML/2022-77

ایسیٹ مینجمنٹ سروسز

SECP/LRD/LD/15/AMCW/HBLAML/2022-78

لیگل ایڈوائزر

مانڈوی والا اینڈ ظفر، ایڈووکیٹس اینڈ لیگل کنسلٹنٹس

کمپنی کا سائز

HBL ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ ایک میڈیم سائز کمپنی ہے

آڈیٹر

KPMG تاثیر ہادی اینڈ کمپنی

شیئر رجسٹرار

THK ایسوسی ایٹس کنورٹڈ فنڈز کے رجسٹرار ہیں

نیشنل ٹیکس نمبر

2605502-3

کمپنی رجسڑیشن نمبر

0053969

وژن اور مشن

ہمارا وژن

لوگوں کو اعتماد اور کامیابی کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن کرنا۔

ہمارا مشن

سرمایہ کاروں کی خوشحالی، عملے کی بہترین کارکردگی، اور اسٹیک ہولڈرز کے لیے ویلیو فراہم کرنا۔

ہمارے اقدار

ہمارے اقدار ان بنیادی اصولوں پر مبنی ہیں جو ہماری ثقافت کی عکاسی کرتے ہیں اور ہمارے رویے اور طرزِ عمل میں نمایاں ہوتے ہیں۔ یہ اقدار ہمیں دوسروں سے ممتاز کرتی ہیں اور پانچ بنیادی اصولوں پر مبنی ہیں۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز

مینجمنٹ ٹیم

HBLTTI: 18259.02 (17-04-2026 18:30:00)