ہمارے بارے میں
HBL ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ، HBL کی مکمل ملکیتی سبسڈری ہے، جس کا شمار پاکستان کے بڑے کمرشل بینکوں میں ہوتا ہے۔ کمپنی فروری 2006 میں کمپنیز آرڈیننس 1984 کے تحت ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم کی گئی اور اپریل 2006 میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے انویسٹمنٹ ایڈوائزری اینڈ ایسیٹ مینجمنٹ سروسز کا لائسنس حاصل کیا۔
HBL ایسیٹ مینجمنٹ نے 2007 میں اپنا پہلا فنڈ متعارف کروایا اور مستحکم و نمایاں کارکردگی کا ریکارڈ قائم کیا۔ ملک بھر میں موجود ریٹیل اور کارپوریٹ کلائنٹس تک رسائی کے باعث HBL ایسیٹ مینجمنٹ پاکستان کی بڑی نجی فنڈ مینجمنٹ کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔ 2016 میں HBL ایسیٹ مینجمنٹ نے PICIC ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی کو اپنے زیرِ انتظام لیا جس کے بعد اسے HBL ایسیٹ مینجمنٹ کا حصہ بنا دیا گیا۔
ہم بیس سے زائد فنڈز منیج کرتے ہیں جن میں میوچل فنڈز، ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز (ETF)، اور پنشن فنڈز شامل ہیں۔
مزید جانیں
بیلنس شیٹ اور مالیاتی گوشوارے
HBL ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ، ان لسٹڈ کمپنی ہے، جسے فنانشل اسٹیٹمنٹ کمپنی کی ویب سائٹ یا کسی بھی دیگر صورت میں شائع کرنے کی ضرورت نہیں۔
ممبرشپ آف انڈسٹری ایسوسی ایشنز اینڈ ٹریڈ باڈیز
میوچل فنڈز ایسوسی ایشن آف پاکستان
SECP لائسنس نمبرز
22 فروری، 2023
SECP/LRD/LD/15/AMCW/HBLAML/2022-77
SECP/LRD/LD/15/AMCW/HBLAML/2022-78
لیگل ایڈوائزر
مانڈوی والا اینڈ ظفر، ایڈووکیٹس اینڈ لیگل کنسلٹنٹس
کمپنی کا سائز
HBL ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ ایک میڈیم سائز کمپنی ہے
آڈیٹر
KPMG تاثیر ہادی اینڈ کمپنی
شیئر رجسٹرار
THK ایسوسی ایٹس کنورٹڈ فنڈز کے رجسٹرار ہیں
نیشنل ٹیکس نمبر
2605502-3
کمپنی رجسڑیشن نمبر
0053969
وژن اور مشن
ہمارا وژن
لوگوں کو اعتماد اور کامیابی کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن کرنا۔
ہمارا مشن
سرمایہ کاروں کی خوشحالی، عملے کی بہترین کارکردگی، اور اسٹیک ہولڈرز کے لیے قدرفراہم کرنا۔
ہمارے اقدار
ہمارے اقدار ان بنیادی اصولوں پر مبنی ہیں جو ہماری ثقافت کی عکاسی کرتے ہیں اور ہمارے رویے اور طرزِ عمل میں نمایاں ہوتے ہیں۔ یہ اقدار ہمیں دوسروں سے ممتاز کرتی ہیں اور پانچ بنیادی اصولوں پر مبنی ہیں۔
بورڈ آف ڈائریکٹرز
جناب شاہد غفار
چیئرمین
جناب شاہد غفار
چیئرمین
جناب شاہد غفار پاکستان میں فنڈ مینجمنٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے NIT کے مینیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر کام کیا ہے جو ملک کی بڑی ایسیٹ مینجمنٹ کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ اس سے قبل وہ HBL کے ساتھ انویسٹر ریلیشنز اور کارپوریٹ ریپریزنٹیشن کے سربراہ کے طور پر منسلک رہے۔ وہ HBL ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ میں چھ سال سے زائد عرصے تک (2005-2012) بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر بھی رہے۔ انہیں کیپیٹل مارکیٹس میں کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے، جس میں منصوبوں کی نگرانی، فکسڈ انکم پورٹ فولیو، ایکویٹی پورٹ فولیو اور ٹریڈنگ ڈیسک شامل ہیں۔ جناب شاہد غفار کراچی اسٹاک ایکسچینج کے پہلے غیر رکن مینیجنگ ڈائریکٹر بھی رہے اور اس 2 سال (1998-2000) کی مدت کے دوران انہوں نے مؤثر رسک مینجمنٹ کا نظام متعارف کرایا۔ وہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں اگست 2000 سے نومبر 2005 تک ایگزیکٹو ڈائریکٹر کمشنر بھی رہے اور کیپیٹل مارکیٹ کے نظام میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کیا۔ جناب غفار کے پاس گومل یونیورسٹی، ڈی آئی خان، خیبر پختونخوا (سابقہ NWFP)، پاکستان سے MBA کی ڈگری ہے۔
جناب میر عادل راشد
چیف ایگزیکٹو آفیسر
جناب میر عادل راشد
چیف ایگزیکٹو آفیسر
جناب میر عادل راشد کو پورٹ فولیو مینجمنٹ، بروکریج کے علاوہ ریٹیل اور انسٹی ٹیوشنل کلائنٹ ریلیشن شپ اور انویسٹمنٹ پورٹ فولیوز کے انتظام میں تقریباً 20 سال کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ آپ اس سے قبل PICIC ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر 6 سال خدمات سرانجام دیں جو 2016 میں HBL ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ میں ضم ہو گئی۔
جناب خالد ملک
ڈائریکٹر
جناب خالد ملک
ڈائریکٹر
جناب خالد ملک ایک سینئر چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ ہیں اور فرسٹ UDL مضاربہ (پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں درج) کے مرکزی اسپانسر / سرٹیفکیٹ ہولڈر ہیں۔ وہ فرسٹ UDL مضاربہ کے اسپانسر/کنسلٹنٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ 2006 سے SASL ٹریڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بھی ہیں۔ HBL ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ کے علاوہ وہ 2012 سے UDL فارماسیوٹیکلز پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بھی شامل ہیں۔ ماضی میں انہوں نے سیرل پاکستان لینڈ، یونائیٹڈ ڈسٹری بیوٹرز پاکستان لمیٹڈ، IBL ہیلتھ کیئر لمیٹڈ، جیلیٹ پاکستان لمیٹڈ، یونیسیس پاکستان لمیٹڈ اور یونائیٹڈ برانڈز لمیٹڈ کے بورڈز میں بھی فرائض انجام دیے ہیں۔
جناب طارق مسعود
ڈائریکٹر
جناب طارق مسعود
ڈائریکٹر
جناب طارق مسعود HBL کے چیف رسک آفیسر ہیں۔ وہ ایک تجربہ کار بینکر ہیں جنہیں 1996 سے پاکستان اور بیرونِ ملک سٹی بینک میں مختلف عہدوں پر 25 برس سے زائد کا تجربہ حاصل ہے۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے سٹی بینک میں کارپوریٹ بینکنگ اور رسک کے سینئر عہدوں پر فرائض انجام دیے۔ وہ اردن اور کویت میں کارپوریٹ اور انویسٹمنٹ بینکنگ کے سربراہ رہے، جبکہ نائجیریا سے انہوں نے سٹی بینک کے ویسٹ اور سینٹرل افریقہ کلستر کے رسک فنکشن کو بھی سنبھالا۔ اس دوران وہ سٹی بینک نائجیریا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن بھی رہے۔ بعد ازاں وہ کینیا منتقل ہو گئے جہاں انہوں نے سٹی بینک کی بیشتر سب صحارن افریقی برانچوں کے لیے رسک آرگنائزیشن کا انتظام سنبھالا۔ 2015 میں وہ سٹی بینک کے انرجی پورٹ فولیو کی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے امریکہ منتقل ہو گئے، جبکہ 2018 میں انہیں انسٹی ٹیوشنل کلائنٹس گروپ کے لیے گلوبل ہیڈ آف رسک پالیسی مقرر کیا گیا۔ جناب طارق کے پاس یونیورسٹی آف لندن سے اکنامک پالیسی میں ماسٹرز ڈگری اور LUMS سے MBA کی ڈگری ہے۔ وہ شمالی امریکا میں ساؤتھ ایشین ایسوسی ایشن آف بینکرز کے بانی رکن بھی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ افریقہ میں بینکرز کے لیے نصاب کی تشکیل میں بھی شامل رہے ہیں، جبکہ سٹی میں سینئر کریڈٹ آفیسرز کی ایوالویشن ٹریننگ کے لیے تشخیصی ماہر کے طور پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔
جناب ابرار احمد میر
ڈائریکٹر
جناب ابرار احمد میر
ڈائریکٹر
جناب ابرار احمد ایک انجینئر اور الینوائس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، شکاگو، امریکہ سے MBA کی ڈگری کے حامل ہیں۔ انہیں ای-کامرس، فِن ٹیک اور جدید مالیاتی پروڈکٹس میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔ وہ HBL میں چیف انوویشن اینڈ فنانشل انکلوژن آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل جناب میر 2003 سے 2015 تک UBL کے ساتھ منسلک رہے جہاں ان کی آخری ذمہ داری SEVP – گروپ ایگزیکٹو، بینکنگ پروڈکٹس گروپ کی تھی۔ UBL کے ساتھ اپنے طویل دور میں انہوں نے موبائل پیمنٹس، برانچ لیس بینکنگ اور ای-بینکنگ کے شعبوں کی قیادت کی، جن میں UBL Omni کو متعارف کروانے کا اہم کردار بھی شامل ہے۔
شیزا احمد
ڈائریکٹر
شیزا احمد
ڈائریکٹر
شیزا احمد ایک تجربہ کار قانونی ماہر ہیں اور انہیں بینکنگ، فنانس، اسلامی فنانس اور کارپوریٹ قانون کے شعبوں میں تقریباً 30 سال کا تجربہ حاصل ہے۔ وہ منڈوی والا اینڈ ظفر میں پارٹنر کی حیثیت سے معروف مالیاتی اداروں کو پیچیدہ ملکی اور بین الاقوامی لین دین، اسٹرکچرڈ فنانس، صکوک کے اجرا، کمپنیوں کے انضمام اور حصول، اور ریگولیٹری کمپلائنس سے متعلق معاملات میں قانونی مشاورت فراہم کرتی رہی ہیں۔
ان کی قانونی مہارت میں قانون سازی کے مسودے تیار کرنا بھی شامل ہے، جس میں سندھ میں کارپوریٹ گورننس اور سماجی ترقی سے متعلق قوانین کے لیے اہم قانونی فریم ورک کی تیاری شامل ہے۔ کولمبیا لا اسکول سے گریجویٹ شیزا احمد تعلیم، پسماندہ طبقات اور پالیسی کے لیے وکالت پر مرکوز سماجی اثرات کے اقدامات کے لیے بھی گہری وابستگی رکھتی ہیں۔ وہ مختلف پیشہ ورانہ اور سرکاری شعبے کے اداروں کی رکن بھی ہیں، جن میں سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی اور SAARCLAW کی ایگزیکٹو کونسل شامل ہیں۔
ڈاکٹر سحر اعوان
ڈائریکٹر
ڈاکٹر سحر اعوان
ڈائریکٹر
ڈاکٹر سحر اعوان ایک ماہر تعلیم اور انتظامی شعبے کی ماہر ہیں، جنہیں اعلیٰ تعلیم اور ادارہ جاتی قیادت میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔ وہ اس وقت انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن، کراچی میں شعبہ مینجمنٹ کی اسسٹنٹ پروفیسر اور چیئرپرسن کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ ڈاکٹر اعوان نے ESADE بزنس اسکول، بارسلونا سے مینجمنٹ میں PhD کی ڈگری حاصل کی، جہاں انہیں سرکاری ملازمین کے رویوں کی بنیادی وجوہات پر اپنے تحقیقی مقالے کے لیے Doctoral Excellence Award سے نوازا گیا۔ وہ SZABIST، کراچی میں تدریس بھی کر چکی ہیں اور خصوصی تربیتی پروگرامز بھی منعقد کر چکی ہیں۔
جناب عرفان احمد میر
ڈائریکٹر
جناب عرفان احمد میر
ڈائریکٹر
جناب عرفان احمد میر ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں اور اس وقت HBL کے چیف فنانشل آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، جہاں وہ اگست 2025 سے اس عہدے پر فائز ہیں۔ اس سے قبل وہ 2017 میں HBL میں فنانشل کنٹرولر کے طور پر شامل ہوئے۔ ان کے پیشہ ورانہ تجربے میں یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ میں 2004 سے 2017 تک مختلف انتظامی عہدوں پر ایک دہائی سے زائد عرصے تک کام کرنا شامل ہے۔ UBL میں اپنے کیریئر کے دوران وہ United Bank Financial Services Limited کے بورڈ کے رکن اور United Executers and Trustees Limited کے بورڈ کے رکن اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
مینجمنٹ ٹیم
جناب میر عادل راشد
چیف ایگزیکٹو آفیسر
جناب میر عادل راشد
چیف ایگزیکٹو آفیسر
جناب میر عادل راشد کو پورٹ فولیو مینجمنٹ، بروکریج کے علاوہ ریٹیل اور انسٹی ٹیوشنل کلائنٹ ریلیشن شپ اور انویسٹمنٹ پورٹ فولیوز کے انتظام میں تقریباً 20 سال کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ آپ اس سے قبل PICIC ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر 6 سال خدمات سرانجام دیں جو 2016 میں HBL ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ میں ضم ہو گئی۔
فیصل اخلاق
کنٹری ہیڈ کارپوریٹ سیلز اینڈ ویلتھ مینجمنٹ پروڈکٹس
فیصل اخلاق
کنٹری ہیڈ کارپوریٹ سیلز اینڈ ویلتھ مینجمنٹ پروڈکٹس
With over 20+ years of diverse experience in the financial industry, Mr. Akhlaq has held senior leadership positions at Standard Chartered Bank (UAE), BNP Paribas (MEA region), and Strategos Management Consultants (Middle East).
Throughout his career, he has led strategic business development, corporate structuring, and operational excellence initiatives for a wide range of client segments.
امین محمد
چیف رسک آفیسر
امین محمد
چیف رسک آفیسر
With over 32 years of experience in the financial services industry, Amin has worked across Pakistan, Canada, and the United Arab Emirates. Most recently, he served as Executive Vice President and Chief of Staff to the Group CEO at Habib Bank AG Zurich, overseeing risk management, compliance, strategy, and stakeholder management. Prior to joining Habib Bank AG Zurich, Amin worked at NIB Bank in Corporate and Investment & Institutional Banking. Earlier in his career, he gained experience at Emirates Bank, ANZ Grindlays Bank, and the Royal Bank of Canada in Toronto, where he played a key role in driving initiatives.
عدنان محمود لودھی
ہیڈ آف کسٹمر ایکسپیریئنس
عدنان محمود لودھی
ہیڈ آف کسٹمر ایکسپیریئنس
With over 33 years of diverse experience, Mr. Lodhi brings extensive expertise, having held key roles including Head of International Partnerships in Canada, Manager of Operational Change at Abu Dhabi Commercial Bank, Associate Director at Standard Chartered Bank UAE, and Head of Operations at Dubai Islamic Bank. His data-driven and results-oriented approach is invaluable.
آئیون این۔ جانز
ہیڈ آف HR
آئیون این۔ جانز
ہیڈ آف HR
Mr. Johns is a Certified HR practitioner with over 24 years of progressive experience in the field of Human Resources Management having been associated with both multinational & local Banks in Pakistan i.e. Citibank N.A., NIB Bank Ltd. & MCB Bank Ltd. with a proven track record of delivering sustainable Human Capital interventions to support Organizational growth.
He was a critical member of the team to setup up the Human Resource framework within NIB, having not only setup but also spearheaded every critical function within HR be it Reward Management, Talent Acquisition, Talent Management, Learning & Development etc. including heading the entire function as Group Head Human Resources. He has also been an avid trainer in the area of Management development, performance management, change management, employee engagement etc. to name a few.
Mr. Johns holds an HR Certification from the Centre of Labour Market Studies – UK as well as a Level 5 Certification in HR from the Chartered Institute of Professional Development (CIPD) – UK.
نعمان قربان
CFO اینڈ کمپنی سیکریٹری
نعمان قربان
CFO اینڈ کمپنی سیکریٹری
Mr. Noman Qurban is a Chartered Accountant from the Institute of Chartered Accountant of Pakistan (ICAP). He has been working with the Company for the last five years. Prior to joining HBL Asset Management, he was working with a large brokerage house, looking after the Financial Reporting and Budgeting & Planning functions of the Company. He completed his training with A.F.Ferguson & Co Chartered Accountants; a member firm of Pricewaterhouse Coopers. During his association with PwC he worked in the Assurance and Business Advisory Services of the firm performing audits of several Companies in various sectors including, mutual funds, banks, DFIs, oil and gas, steel, textile companies of Pakistan.
محمد علی انصاری
کنٹری ہیڈ ریٹیل
محمد علی انصاری
کنٹری ہیڈ ریٹیل
Mr. Muhammad Ali Ansari has been working in the financial sector for more than 20 years and has extensive hands-on experience in managing Conventional & Islamic Branch Banking, Business Development Channels, Commercial/ SME financing, Consumer Assets and Wealth Management Businesses in Retail Banking. Having previously served in various senior Retail Banking roles at ABN AMRO, RBS & Faysal Bank, Ali’s was serving as Group Head, Business Distribution at MCB Islamic Bank before joining HBL Asset Management as Country Head, Retail.