HBLTTI: 18361.46 (14-05-2026 18:30:00)

میوچل فنڈز

HBL ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ آپ کے لیۓ بچت اسکیمز کی ایک وسیع رینج پیش کرتا ہے۔ ہماری اسکیمز آپ کے طویل اور مختصر المدت دونوں اہداف کے حصول میں مدد کرتی ہیں خواہ وہ تعلیم، شادی یا ریٹائرمنٹ ہو ہماری روایتی اور شریعہ کے مطابق بچت اسکیموں کی وسیع رینج اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ آپ اپنی سرمایہ کاری سے باقاعدہ آمدنی حاصل کرسکیں۔ ہمارے ساتھ سرمایہ کاری کریں اور اپنے مالی اہداف کے حصول کو یقینی بناٰئیں۔

روایتی

HBL ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ آپ کے مالی اہداف اور رسک برداشت کے مطابق بچت اسکیمز کی ایک وسیع رینج پیش کرتا ہے۔ آپ کی سرمایہ کاری کی حکمتِ عملی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم آپ کو مختلف اثاثہ جاتی کلاسز میں سے انتخاب کا موقع فراہم کرتے ہیں — کم رسک سے لے کر زیادہ رسک تک — اور کیپیٹل پروٹیکٹڈ فنڈز میں بھی سرمایہ کاری کے مواقع پیش کرتے ہیں۔

شریعہ کمپلائنٹ

اسلامی شریعت کے اصولوں کے عین مطابق اور شریعہ مشیروں کی رہنمائی میں، HBL ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ آپ کے مالی اہداف اور رسک کے مطابق بچت اسکیمز کی ایک وسیع رینج پیش کرتا ہے۔

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

میوچل فنڈ کیاہوتاہے؟

میوچل فنڈ متعدد سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری/ بچت کا ایک پول ہوتا ہے جس کا ایک مشترکہ مالی ہدف ہوتاہے۔ یہ فنڈز فنانشل انسٹرومنٹس (ایکیویٹی، ڈیٹ یا منی مارکیٹ) پر مشتمل پورٹ فولیو ہوتےہیں اور سرمایہ کاری کے مقاصد کوحاصل کرنے کے لیۓ پول (فنڈ کی کل رقم) ان مارکیٹس میں لگایا جاتا ہے۔ اس سرمایہ کاری کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدنی یونٹ ہولڈرز کے ساتھ ان کی ملکیتی یونٹس کی تعداد کے تناسب سے شیئر کی جاتی ہے۔ میوچل فنڈزعام آدمی کے لیۓ ایک مناسب سرمایہ کاری ہیں کیونکہ وہ وسیع، پیشہ ورانہ طور پر منظم سیکیورٹیز کے مجموعے میں سرمایہ کاری کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

ہمارے ماہرین کی رہنمائی حاصل کریں

111-425-262

HBLTTI: 18361.46 (14-05-2026 18:30:00)