HBLTTI: 18361.46 (14-05-2026 18:30:00)

پینشن اسکیمز

پینشن اسکیمزکا مقصد شرکاء کو ریٹائرمنٹ کے بعد بچت اور باقاعدہ آمدنی کے محفوظ ذرائع فراہم کرنا ہے۔ پنشن پلانز کسی بھی فرد کے لیے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اپنی موجودہ طرزِ زندگی کو برقرار رکھنے کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ HBL ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ کے پنشن پلانز ہر فرد کے رسک اور ضروریات کے مطابق مستحکم آمدنی فراہم کرتے ہیں۔

مفت انشورنس / تکافل کوریج

پنشن اسکیمز ریٹائرمنٹ کے لیے بچت کے ساتھ مفت لائف کوریج بھی فراہم کرتی ہیں، جس کے تحت حصہ لینے والے کے انتقال کی صورت میں ورثہ کو پورٹ فولیو کی مالیت کے ساتھ 5,000,000 روپے تک بیمہ کی رقم دی جاتی ہے۔

روایتی

چاہے آپ کی ریٹائرمنٹ کا تصور سکون سے زندگی گزارنا ہو یا نئے تجربات کا لطف اٹھانا HBL ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ کے روایتی پنشن پلان آپ کو مستحکم آمدنی فراہم کرتے ہیں۔

شریعہ کمپلائنٹ

ہمارے شریعہ کمپلائنٹ پینشن پلانز آپ کی ریٹائرمنٹ کے لیے سود سے پاک حل فراہم کرتے ہیں، جبکہ مفت تکافل کوریج پینشنر کی وفات کی صورت میں اہل خانہ کو اضافی تحفظ فراہم کرتی ہے۔

پینشن فنڈز میں سرمایہ کاری کر کے ٹیکس بچائیں

پینشن فنڈز میں سرمایہ کاری کر کے انکم ٹیکس بچائیں اور ساتھ ساتھ پر کشش منافع کمائیں

ٹیکس ریبیٹ حاصل کرنے کا طریقہ

  1. ملازمت پیشہ افراد: HR / Finance ڈیپارٹمنٹ کو اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ جمع کروا کر اپنی سرمایہ کاری کے بارے میں مطلع کریں تاکہ وہ ماہانہ انکم ٹیکس کی کٹوتیوں میں ٹیکس کریڈٹ کی رقم ایڈجسٹ کر دیں۔

  2. خود مختار افراد: انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرتے وقت اپنے قابل ادائیگی ٹیکس کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔

ایچ بی ایل پنشن فنڈ

ڈاؤن لوڈ کریں۔

FAQ پنشن سکیم

پنشن فنڈ / اسلامک پنشن فنڈ کیا ہے؟

پنشن فنڈ ایک والینٹری پنشن اسکیم (VPS) ہے۔ ایچ بی ایل ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ کے زیرانتظام ریٹائرمنٹ اسکیم/ سرمایہ کاری کے پول میں سرمایہ کار سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ ان پنشن اسکیمز کی سرمایہ کاری ذیلی فنڈ کے لحاظ سے مختلف ایسیٹ کلاسز میں کی جاتی ہے۔ اسلامک پنشن فنڈ شریعہ کے مطابق والینٹری پنشن اسکیم (VPS) ہے۔ کئی سرمایہ کار ایچ بی ایل ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ کے زیر انتظام ریٹائرمنٹ اسکیم/ سرمایہ کاری کے پول میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ اسلامی پنشن سکیم کی سرمایہ کاری ذیلی فنڈ کے لحاظ سے شریعہ کے مطابق مختلف ایسیٹ کلاسز میں کی جاتی ہے۔

Let our expert guide you

111-425-262

HBLTTI: 18361.46 (14-05-2026 18:30:00)